• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحیفہ جبار نےشادی کے 3 سال بعد برائیڈل شوٹ کروالیا

پاکستان کی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے شادی کے تین سال بعد اپنی شادی کا شُوٹ کروالیا، اداکارہ نے بتایا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر شادی کی موقع پر فوٹوشوٹ نہیں کروایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ صحیفہ جبار نے شوہر خضر حسین کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی 2017 میں ہوئی تھی لیکن کسی وجہ سے وہ اپنی شادی کا فوٹو شوٹ نہیں کروا سکے تھے۔


صحیفہ جبار نے بتایا کہ انہوں نے اب 3 سال گزر جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اب گھر میں ہی شُوٹ کروایا جائے لہذا ہم دونوں نے اپنی شادی کا لباس زیب تن کیا بالکل ویسا ہی تیار ہوئے جیسا اپنی شادی کے موقع پر ہوئے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ اپنی مرضی سے اپنی پسند کے دن فوٹوشُوٹ کروا کر خوشی اور اطمینان محسوس کررہی ہوں کیونکہ اس میں کوئی بناوٹ نہیں تھا، روایت سے ہٹ کر سب کچھ حقیقی تھا۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’میری شادی، میرا شُوٹ، میری مرضی۔‘

خیال رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سےلاہور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

جوڑے کی شادی میں ماڈل صدف کنول، رباب علی، ایمن سلیمان، رحمت اجمل، انعم ملک، ایمن اور منال سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین