اسد صدیقی شادی والے دن زارا نور عباس سے کیوں خفا ہو گئے تھے؟

June 18, 2021

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کی جانب سے انکشاف کی گیا ہے کہ اُن کے شوہر، معروف اداکار اسد صدیقی کا شادی والے دن اُن کا بہت بڑے لہنگے کے سبب موڈ خراب ہو گیا تھا۔

حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی زارا نور عباس اور اسد قریشی کی جانب سے ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی۔

اس دوران دونوں فنکاروں کی جانب سے اپنی شادی شدہ، پیشہ ورانہ اور نجی زندگی سے متعلق ڈھیر ساری باتیں اپنے مداحوں کو بتائی گئیں۔

زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ ’آ ج تک اُن کی اور اسد صدیقی کی لڑائی تو نہیں ہوئی ہے مگر شادی والے دن اُن کے لہنگے کی فرشی بہت بڑی ہونے کے سبب اسد صدیقی کا موڈ آف ہو گیا تھا اور وہ غصے سے خاموش ہو گئے تھے، اسد صدیقی کو اُن کے لہنگے پر غصہ آ رہا تھا۔‘

زار نور عباس نے بتایا کہ ’اسد صدیقی کا کہنا تھا ک تمہیں کیا ضرورت تھی اتنا بڑا لہنگا پہننے کی۔‘


اس دوران اسد قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’زارا نور عباس کا لہنگا اتنا بڑا تھا کہ وہ جب جب چلتے تھے تو لہنگا اُن کے پاؤں میں آ جاتا تھا تو وہ چل نہیں پا رہے تھے۔‘