اردن: سفاک باپ نے امتحان میں کم نمبر لانے پر بیٹی کو قتل کردیا

June 18, 2021

اردن میں ایک سفاک باپ نے امتحان میں کم نمبر لانے پر اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سفاکانہ قتل کے واقعے نے سب کو ہلا کررکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ لڑکی یونیورسٹی کے سال اوّل کی طالبہ تھی۔ جسے عمدہ کارکردگی پر یونیورسٹی کی طرف سے وظیفہ بھی دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مقتولہ نے ایک پرچے میں نمبر کم حاصل کیے تھے، جس اس کے والد نے طیش میں آکر اسے زد و کوب کیا اور وہ جان سے چلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق والد کو خدشہ تھا کہ کم نمبر آنے پر اس کا وظیفہ ختم کردیا جائے گا۔