• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: ماں کو قتل کرکے اس کا گوشت کھانے والے کو سزا

اسپین میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک سنگدل بیٹے نے والدہ کو قتل کرکے اس کا گوشت تک کھالیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب عدالت نے اس شخص کو 15 سال پانچ مہینے کی سزا سنادی۔ 

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب قاتل ایلبرٹ ایس جی نے اپنی والدہ کو قتل کیا تو وہ مکمل ہوش و حواس میں تھا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلبرٹ نے مقتولہ کی لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر پندرہ دن تک ان کو کھایا جبکہ کچھ حصے اپنے کتے کو بھی کھلائے۔

مذکورہ واقعہ 2019 میں اسپین کے شہر میڈرڈ میں پیش آیا تھا جہاں یہ شخص اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایلبرٹ نے اپنی ماں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا اور پھر آری اور چھری کی مدد سے ٹکڑے کیے۔ 

تازہ ترین