اسلحہ کی نمائش، فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار

June 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرکے خوف حراس پھیلانے والا ملزم گرفتار، ملزم مکی ولد مزمل محلہ مہاراجہ علاقہ تھانہ کپ کا رہائشی ہے جس سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔تھانہ کپ کے ایس ایچ او محمد مشتاق نے سب انسپکٹر راؤ نوید احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد طارق کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔