رانا ثناء اللّٰہ پر فردِ جرم عائد نہ ہوئی

June 19, 2021

لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث نون لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

عدالت کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔