• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، رانا ثناء

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں جو ہوا افسوسناک ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، اسپیکر ایوان کی کارروائی پُرامن رکھنے میں ناکام رہے انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر پر حکومت احتجاج کر رہی ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں صدارتی نظام کے حامی ہیں، پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام لانے کی کوشش ہوگی تو مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر ایوان میں ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن کی جرات نہیں رکھتے۔

تازہ ترین