حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے چرچے

June 19, 2021

متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے اپنے برائیڈل شوٹ کی کچھ دلکش ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے سُرخ جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا جو ٹک ٹاکر کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔

حریم شاہ نے اپنی ان ویڈیوز پر بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر مختلف پنجابی گیت بھی لگائے۔

اس کے علاوہ حریم شاہ نے ولیمے کی دُلہن کا بھی لباس زیب تن کیا جو کہ کوٹ اسٹائل گِرے رنگ کا جوڑا تھا۔


حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کی ویڈیوز کو ناصرف ٹک ٹاک بلکہ انسٹاگرام پر بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائے گی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر کو دیکھا جائے تو ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔