ویکسین لگوانے کے سوال پر لارا دتہ نے مداح کو لاجواب کردیا

June 19, 2021

بھارتی اداکارہ لارا دتہ نے مداح کو ویکسین لگوانے سے متعلق سوال پر لاجواب کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کا سیشن جاری تھا۔

اسی دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کورونا وائرس ویکسین نہیں لگوائی؟

اس پر انھوں نے جواب دیا کہ میں نے کورونا وائرس ویکسین لگوالی ہے۔

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ کیونکہ میں نے ویکسین لگواتے ہوئے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی تو آپ کو لگا کہ میں نے ویکسین نہیں لگوائی۔