زرعی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی طلبہ فیکلٹی ممبرز کیلئے ٹریننگ ورکشاپ

June 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی کے طلبہ اورفیکلٹی ممبران کیلئے ایک روزہ کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کیلئے اپنے اندر چھپی ہوئی خداداد صلاحیتوں کی شناخت اور ان کو پروان چڑھانا کامیابی کا ضامن ہے۔منیجر بائیر پرائیویٹ لمیٹڈ حبیب الرحمن نے بتایا کہ کس طرح صلاحیتوں کے زریعے اپنے آپ کو نکھا را جا سکتا ہے اور کس طرح ہم اپنے باس سے کام کے دوران بہتر تعلق اور رویہ اختیار کر سکتے ہیں۔فرقان احمد ، شعیب الرحمن بھی موجود تھے۔