فیروز خان اہلیہ کیساتھ کیسا رویہ رکھتے ہیں ؟

June 22, 2021

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ اقراء عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ فیروز خان اپنی اہلیہ، علیزے کا بہت خیال رکھتے ہیں اور اُنہیں بہت توجہ دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پیجز پر اقراء عزیز کی ایک چھوٹی سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کر رہے ہیں جبکہ اِن دونوں کی میزبان سینئر، خوبصورت اداکارہ ریما خان ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقراء عزیز اپنے ساتھی اداکار فیروز خان سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

اقراء عزیز کا بتانا ہے کہ ’فیروز خان اپنی اہلیہ کا بہت خیال رکھتے ہیں اور اُنہیں بہت توجہ دیتے ہیں، ایک بار علیزے فیروز خان سے ملنے سیٹ پر آ گئی تھیں، اس دوران فیروز خان شوٹنگ سین وغیرہ سب چھوڑ کر اپنی اہلیہ کے پاس چلے گئے تھے اور اُنہیں بھر پور پروٹو کول دیا تھا۔‘

اقراء عزیز کا بتانا تھا کہ ’انہیں یہ بہت اچھا لگا تھا کہ فیروز خان اپنی اہلیہ کو اتنی توجہ اور پیار دیتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اقراء عزیز اور فیروز خان ایک ساتھ جیو انٹر ٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت‘ میں ایک ساتھ خوب پسند کیے جا رہے ہیں، ٹی وی اسکرین پر دونوں اداکاروں کی جوڑی خوب داد وصول کر رہی ہے۔