کراچی: سینئر وکیل پر پالتو کتوں کے حملے کیخلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کی مذمتی قرارداد

June 22, 2021

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل مرزا اختر پر پالتو کتوں کے حملے کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن نے مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

اس مذمتی قرارداد میں سندھ حکومت سے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ مالک نے پالتو کتے سڑک پر اکیلے چھوڑ دیے ہیں۔

خیال رہے کہ پالتو کتوں کے حملے میں سینیر وکیل شدید زخمی ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

وکیل پر کتوں کے حملے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے جبکہ کتوں کے مالک نے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔