پہلے رین ہارویسٹنگ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری، 5کروڑ لاگت آئیگی

June 23, 2021

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کیلئے پہلے رین ہارویسٹنگ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی گئی ہے،اس منصوبہ کے تحت راولپنڈی شہر کے تمام پارکوں میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے پونڈ زبنائے جائیں گے جہاں سے نہ صرف پارکوں میں پانی کی ضروریات کو پورا کیا جائے گاوہاں زیرزمین پانی کی ری چارجنگ میں بھی مدد مل سکے گی، اس منصوبے پر پانچ کروڑ روپے لاگت آئیگی اور یہ منصوبہ پی ایچ اے کے تحت تین سال میں مکمل ہو گا،اس منصوبہ کیلئے رواں مالی سال کے دوران ایک کروڑ روپے ملے گے جبکہ آئندہ دو سالوں کے دوران دو ، دو کروڑ روپے جاری ہونگے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی ظہیر انور جپہ کی کوششوں سے راولپنڈی میں پائلٹ پراجیکٹ شروع ہو رہا ہے اس کی کامیابی کے بعد پنجاب بھر میں رین ہارویسٹنک منصوبے شروع ہونگے جس سے زیرزمین پانی کی ری چارجنگ میں بہتری آ ئیگی وہاں پارکوں کو بھی ضرورت کے مطابق پانی ملتا رہے گا۔