شیخ رشید نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

June 23, 2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں ہوئے جوہر ٹاؤن دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔

شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔

انہوں نے دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔

واضح رہے کہ آج جوہرٹاؤن میں ہوئے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں، ایم ایس جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال لائےگئے افراد بال بیئرنگ سے زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام پر بارودی مواد ایک گاڑی میں لایا گیا، سی ٹی ڈی حکام شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔