شہباز گِل کی اوورسیز پاکستانیز کےاحتجاجی مظاہرے میں شرکت

June 23, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے اوور سیز پاکستانیز کےاحتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

شہباز گل نے کہاکہ مجھے دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سیاست کا کتنا پتہ ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مظاہرے میں اظہارِ یکجہتی کے لئے حکومتی عہدے کی وجہ سے نہیں آیا بلکہ میں خود اوورسیز پاکستانی ہوں۔

شہباز گل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو باہر کی قومیت بھی نہیں ملتی، سال میں ایک بار اوورسیز پاکستانیز پاکستان آتے ہیں، جس اوورسیز پاکستانی کی فیملی یہاں رہتی ہے، آپ اس سے ووٹ کا حق چھین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ اسے بتاتے ہیں اوورسیز پاکستانیز کو پاکستان کی سیاست کا نہیں پتہ،ہمیں سیاست کا پتہ ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ بہت سیاستدانوں نے اسلام آباد پنڈی میں گھر بنائےہیں، انہوں نےکیوں اپنےآبائی علاقےچھوڑے، میں جیتوں یا ہاروں تمھارے گھر میں آکر الیکشن لڑوں گا۔

شہباز گل نے کہا کہ یہ لوگ ہرسال اپنے خاندان کو ملنے آتے ہیں انہیں سارے حالات معلوم ہیں، مجھے دیکھ کر اندازہ لگالیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سیاست کا کتنا پتہ ہے۔