وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے بچپن کی یاد تازہ کردی۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آبائی گاؤں کے دورے کی چند تصاویر شیئر کیں۔
شہباز گِل نے لکھا کہ اپنے گاؤں جانا ہوا جہاں اپنے لوگوں سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے لکھا کہ گاؤں کے دورے کے دوران بزرگوں سے بات کر کے بچپن کی یادیں تازہ کیں۔
معاونِ خصوصی نے لکھا کہ اپنے اسکول کے استاد ماسٹر بشیر صاحب سے ملاقات ہوئی، اماں مختاراں اور بابا منیر سے بچپن کی شرارتوں پر بات ہوئی۔