اٹلی: مصری ممی میں موجود پر اسراریت دریافت کرنے کے لیے سی ٹی اسکین کا استعمال

June 23, 2021

اٹلی کے اسپتال میں مصری حنوط شدہ ممی میں موجود پوشیدہ معلومات دریافت کرنے کے لیے سی ٹی اسکین کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اس مقصد کے لیے انکھے کھونسو نامی ایک قدیم مذہبی پیشوا یا پجاری کی حنوط شدہ لاش کو شمال مشرقی اطالوی شہر برگامو کے آثار قدیمہ کے میوزیم سے میلان شہر کے پولی کلینیکو اسپتال منتقل کیا گیا، تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قدیم مصری ممی میں موجود پراسراریت کا پتہ چل سکے۔

معلوم ہوا ہے اطالوی آثار قدیمہ کے ماہرین ابانکھے کھونسو کی لگ بھگ تین ہزار برس پرانی اس ممی کا جائزہ لیکر اسکی زندگی اور دفنانے کی روایات پر روشنی ڈالیں گے۔

ممی پروجیکٹ کی ڈائریکٹر سبینا ملگورا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حنوط شدہ لاشیں عملی طور پر ایک حیاتیاتی میوزیم ہے اور یہ ویسے ہی جیسے کوئی ٹائم کیپسول ہوتا ہے۔