• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورین نیازی کا بیان ناقابل معافی ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نورین نیازی کے بیان پر عوام میں شدید غم وغصہ ہے، جو ناقابلِ معافی ہے، اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اپنے بھائی کی سیاست کے پیچھے انہوں نے معرکۂ حق پر سوال اٹھانا شروع کر دیا، ایسے بیانات دیتے ہيں جو بھارتی میڈيا کی زینت بنتے ہیں، آپ کی سیاست دفن ہوچکی ہے، آپ کی پارٹی انتشار کا شکار ہے جس میں 25 گروپ بن چکے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہے، نورین نیازی کے بھائی کی پارٹی ڈوب رہی ہے، اس لیے یہ پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

کشمیر میں مہاجرین کی سیٹوں پر انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ ہے کہا کہ ہجرت کرنے والوں کی سیٹیں ختم کرنے کا دم کسی میں نہیں، سیٹیں ختم کرنے کی سازش کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ کم زور کرنے کی سازش تھی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، کشمیر کے مہاجرین کی سیٹوں سے متعلق ہم یہاں اکھٹے ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید