ملیر جیل میں بااثر قیدی کی منگنی کی تقریب پر سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل معطل

June 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر جیل میں اہم شخصیت کے بیٹے کی منگنی کی تقریب پر سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل محمد اسلم ملک کو معطل کر دیا گیا، واضح رہے کہ چند روز قبل ملیر جیل میں قید ایک بااثر شخصیت کے بیٹے کی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق تقریب میں بااثر شخصیت کے دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی،اور جیل کے عملے نے تقریب میں مکمل سہولت کاری کی تھی،جس کا حساس ادارے کی جانب سے سخت نوٹس بھی لیا گیا تھا۔