مختلف علاقوں میں چھ میڈیکل سٹور سیل ،تین کے چالان

June 24, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈرگ انسپکٹروں نے چھاپہ مار کر 4 میڈیکل سٹوروں کو سربمہر جبکہ تین کے چالان کئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ڈرگ کنٹرولر شیر شاہ ٹائون ساجد محمود نے مظہر میڈیکل سٹور،ملک میڈیکل سٹور اور یوسف میڈیکل سٹور جبکہ ڈرگ انسپکٹر شجاع آباد ٹائون عقیل شہزاد نے اشفاق میڈیکل سٹور ،الطاف میڈیکل سٹور اور شیخ میڈیکل سٹور سیل کر دیا۔اسی طرح جلال پور پیروالا میں ڈرگ انسپکٹر آصف نواز نے عمر میڈیکل سٹور کا چالان کیا ہے۔