منال خان کے بہترین دوست کون ہیں؟

June 24, 2021

پاکستانی اداکارہ منال خان کی جانب سے اپنے دو بہترین دوستوں سے متعلق سوشل میڈیا پر انکشاف کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 7.2 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ منال خان نے اپنی ایک نئی تصویر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اُن کے دو بہترین دوستوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

منال خان نے اپنے بھائی اور بھانجی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میرے دو بہترین دوست۔‘


منال خان کی اس پوسٹ پر اُن کی جڑواں بہن ایمن خان کی جانب سے منال خان کو اپنی بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کمنٹ باکس میں لکھا گیا ہے کہ ’میرے تین بہترین دوست۔‘