احسن محسن اکرام نے منال خان کی نئی خوبصور ت تصویر شیئر کر دی

June 24, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سابق اداکار، معروف اداکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام نے سوشل میڈیا پر منالکی نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

گزشتہ دنوں منگنی کے رشتے میں بندھنے والی خوبصورت جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام اکثر اوقات ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں اور ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

احسن محسن اکرام کی جانب سے منال خان کی ایک نئی تصویر انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی گئی ہے۔

منال خان کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے آتشی گلابی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے اور سفید پھولوں کے گجرے بھی پہن رکھے ہیں۔

منال خان نے ایک سفید رنگ کا خوبصورت پھول بھی اپنے چہرے پر سجا رکھا ہے۔

احسن محسن اکرام کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری منالخان نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔