’یہ میرا ہے‘، دیپیکا کا رنویر کی تصویر پر تبصرہ

June 24, 2021

بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنے شوہر رنویر کپور کی تصویر پر انھیں ملنے والے تبصروں کے جواب میں دلچسپ تبصرہ کر ڈالا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئر ایپ پر "علاؤالدین خلجی" نے اپنی دلفریب تصاویر پوسٹ کیں۔

ان تصاویر پر رنویر کو دلچسپ تبصرے ملنے لگے جبکہ تقریباً ساڑھے 10 ہزار سے زائد صارفین اس پر تبصرہ کرچکے۔

ایسے میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے بھی رنویر کی تصاویر کو خوب سراہا گیا اور اس پر پیار کی ایموجیز کے ذریعے ردِ عمل بھی دیا گیا۔

ان تمام تبصروں کے درمیان دیپیکا پڈوکون نے بھی کمنٹ کرڈالا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اداکار کی اہلیہ نے کمنٹ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ "یہ میرا ہے" جبکہ اس کے ساتھ انھوں نے مختلف ایموجیز کے ذریعے اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا۔