دنیا بھر میں قد میں سب سے زیادہ فرق رکھنے والا جوڑا

June 25, 2021

برطانیہ کے علاقے ویلز سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ جیمز اور ان کی 27 سالہ اہلیہ کلوئی دنیا کا وہ پہلا جوڑا ہے جس کے قد میں سب سے زیادہ فرق نمایاں ہے کیونکہ جیمز کا قد 3 فٹ 7 انچ جبکہ اہلیہ کلوئی کا قد 5 فٹ 4 انچ ہے۔

جیمز اور کلوئی دنیا میں قد میں سب سے زیادہ فرق رکھنے والا پہلا جوڑا ہے جنہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی تسلیم کرکے سرٹیفکیٹ دیا۔

یمز کو ’ڈائیسٹرافک ڈسپلیزیا‘ نامی جینیاتی مسئلے کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں انسان کے جسم میں موجود کارٹیلیج اور ہڈیوں کی نشونما رک جاتی ہے۔ اس بیماری سے متاثر افراد کا قد اپنی عمر سے چھوٹا ہوتا ہے۔

جیمز کے مطابق وہ بالکل عام لوگوں کی طرح ہیں، اپنا ہر کام بخوبی سرانجام دیتے ہیں۔