ریچھ نے موٹر سائیکل سوار کی دوڑیں لگوادیں

June 25, 2021


بھارتی ریاست تامل ناڈوکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ریچھ نے موٹر سائیکل سوار کی دوڑیں لگوادیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے جیسے ہی وہ تھوڑا آگے پہنچتا ہے تو ریچھوں کا ایک جھنڈ سڑک کے بیچ میں موجود ہوتا ہے۔

موٹر سائیکل سوار ریچھوں کو دیکھ کر رک جاتا ہے اور انتظار کرنے لگتا ہے کہ شاید وہ یہاں سے ہٹ جائیں گے تو وہ یہاں سے گزر جائے گا۔

لیکن ریچھ موٹر سائیکل سوار کی طرف تیزی سے دوڑتا ہے تو وہ بھاگنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔