سندھ بھر میں 9 جولائی تک سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا فیصلہ

June 28, 2021

سندھ بھر میں 9 جولائی تک سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ بھر میں 9 جولائی تک سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشن 22 جون سے بند ہیں۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق گیس اسٹیشنز کل صبح 8 بجے کھلنا تھے۔