گھر کا ماحول خوشگوار اور سسرال میں مقام بنانے کے چند آسان طریقے

July 07, 2021

٭… گھر آنے کے بعد پر ، وہ پہلے اپنی ماں کے پاس جائے ، بعد میں آپ کے پاس آئے ،تو ناراض نہ ہوں۔

٭… جب بھی بازار جائیں ، ساس کے لئے کوئی تحفہ ضرور لے کر لائیں ، چاہے وہ ، لان کا سوٹ ہو ، یا دس روپے کی مونگ پھلی ۔

٭… کہیں جانا ہو تو اپنے دو پسندیدہ جوڑے ، ساس کے پاس لے جائیں ، ان سے پوچھیں کہ میں ان دونوں میں سے کون سا جوڑا پہنوں ۔ پھر جو وہ کہیں ، وہ پہن لیں ۔

٭… جب جب شوہر کوئی اچھا سلوک کریں ، ساس کے سامنے ، اُن کی تعریف کرتے ہوئے کہیں کہ آپ نے اپنے بیٹے کی بہت اچھی تربیت کی ہے ۔

٭… نئی گاڑی میں ساس شوہر کے ساتھ کہیں جائیں تو بڑی محبت کے ساتھ ساس کو اگلی سیٹ پر بٹھائیں اور ان سے کہیں کہ یہ آپ کا حق ہے ، کیوں کہ آپ کی دعاؤں کی وجہ سے ہی ہمیں اللہ نے یہ گاڑی دی ہے ۔

٭… گھر میں کھانا بنانے لگیں تو ساس سے پوچھیں کہ آج کیا پکائوں ۔ اکثر وہ یہ معاملہ آپ پہ چھوڑ دیں گی ۔ لیکن اگر وہ کسی خاص چیز کی فرمائش کریں تو وہی پکائیں ۔

٭… کبھی بھی ، کسی کے بھی سامنے ، اپنے میاں ، ساس اور کسی بھی دوسرے سسرالی رشتہ دار کی برائی نہ کریں ، کیوںکہ یہ بھی غیبت ہے ۔ اور غیبت گھروں کے گھر اُجاڑ دیتی ہے ۔

٭… اگر کبھی آپ کی ساس اور آپ کے میاں ، اکٹھے بیٹھے باتیں کر رہے ہوں ، تو پوری کوشش کریں ، کہ میاں کو وہاں سے نہ اٹھائیں ۔

٭… ساس کی ہر پسند کی تعریف کریں اور انہیں یقین دلائیں کہ آپ ، ان کے اعلیٰ ذوق کی معترف ہیں ۔

٭… ساس کے پاس بیٹھ کر ، ان سے ان کے ماں باپ کی باتیں کریں ۔ ان کے بچپن اور جوانی کے قصے سنا کریں ۔

٭… کبھی کبھی ، ان کے کہے بغیر ان کے پاؤں دبا دیں ۔ ان کے بالوں میں کنگھی کر دیا کریں ۔

٭… اپنے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے سامنے ، اپنی ساس کی تعریف کرتی رہا کریں ۔