حامد لطیف رانا کی تعیناتی خوش آئند ،پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہوجائے گا،حافظ قدیر لہڑی

July 20, 2021

کوئٹہ (پ ر)سماجی رہنماءحافظ عبدالقدیر لہڑی نے حامد لطیف رانا کی بطور ڈائریکٹر واسا تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ حامدلطیف رانا ایک سینئر اور تجریہ کار انتظام کار ہیں ۔وہ پہلے بھی واسا میں خدمات انجام دے چکے ہیں ،وہ واسا کے تمام معاملات ،ٹیوب ویلز کی تعداد ،واسا ملازمین کی استعداد کار ،صارفین کی تعداد ،شہرکےلیے پینے کے پانی کی ضرورت ،شاٹیج ،ٹیوب ویلز کو فعال رکھنے کے انتظامات اور دیگر امور سے بخوبی آگاہ ہیں ، اس لیے امید کی جاتی ہے کہ ان کی تعیناتی سے شہر میں پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہوجائے گااور لوگوں کو ٹینکر مافیا سے نجات مل جائے گی۔