فیروز خان نے اپنے سفرِ حج کی یاد تازہ کردی

July 20, 2021

پاکستانی اداکار فیروز خان نے رواں برس حج کے موقع پر اپنے سفرِ حج کی بھی یاد تازہ کردی۔

فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حج کیلئے سفر کی ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے فیروز خان نے لکھا کہ ’کوئی مجھے دوبارہ یہاں واپس لے جائے۔‘


ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’حج 2019‘ کا بھی استعمال کیا۔

فیروز خان کی پوسٹ پر بہن حمیمہ ملک نے کمنٹ کرتے ہوئے بھائی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ، اور یہ بھی لکھا کہ انہیں فیروز خان کے شیڈز (چشمے) بڑے ہی خوبصورت لگ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سال 2019 میں اداکار حمزہ علی عباسی، فیروز خان اور گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے حج کی ادائیگی کی تھی۔