علی گُل پیر کی وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر دلچسپ ویڈیو وائرل

July 20, 2021

پاکستان کے معروف کامیڈین، گلوکار، اداکار و میزبان علی گُل پیر کی جانب سے وزیر اعظم عمرانخان کے تاریخ سے متعلق دورہ ازبکستان کے دوران دیئے گئے بیان کو دلچسپ نئے رنگ میں ڈاھالا گیا ہے جس سے انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

علی گُل پیر اکثر اوقات اپنی حس مزاح کی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حالات سے تنگ عوام کو ہنسنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

علی گُل پیر کی جانب سے معروف شخصیات سمیت عام عوام کے دلچسپ انٹرویوز اور بیانات پر بھی پیروڈی بنائی جاتی ہے۔

حال ہی میں علی گُل پیر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے ازبکستان کی تاریخ سے متعلق دیئے گئے بیان پر ایک دلچسپ ویڈیو بنائی گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین خوب انجوائے کر رہے ہیں ۔

اصل میں وزیر اعظم عمرانخان نے دورۂ ازبکستان کے دوران بیان دیا تھا کہ ’وہ تاریخ کے طالب علم رہ چکے ہیں اور وہ ازبکستان کی تاریخ یہاں کے باسیوں سے زیادہ بہتر جانتے ہیں۔‘


وزیر عظم کے اس بیان پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا تھا جبکہ اب اسے ایک دلچسپ رنگ دیتے ہوئے علی گُل پیر کی جانب سے عوام کو ہنسانے کی غرض سے ری کری ایٹ کیا گیا ہے۔

علی گُل پیر کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے، اُن کی جانب سے اپنی اس پیروڈی ویڈیو کے ساتھ وزیراعظم عمرانکا اصل بیان بھی شیئر کیا گیا ہے۔