• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گُل پیر نے لیاقت آباد کے رہائشی پر ویڈیو بنا ڈالی

پاکستان کے معروف کامیڈین، گلوکار، اداکار و میزبان علی گُل پیر نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی پر پیروڈی ویڈیو بنا دی ہے۔

علی گُل پیر اکثر اوقات اپنی حس مزاح کی بھر پور صلاحیتوں کے سبب عوام کو ہنسنے کا موقع فراہم کرتے رہتے ہیں۔

علی گُل پیر کی جانب سے معروف شخصیات سمیت عام عوام کے دلچسپ انٹرویوز اور بیانات پر بھی بنائی جانے والی مزاحیہ ویڈیوز کو انٹرنیٹ صارفین خوب پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں علی گُل پیر کی جانب سے حکومت سے تنگ کراچی کے ایک عام فرد کی ویڈیو بنائی گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد مداح خوب قہقہے لگا رہے ہیں۔

اصل ویڈیو میں عام شہری ملکی حالات اور بد نظمی سے تنگ حکومت سے خفا نظر آ رہا ہے مگر علی گُل پیر نے اس ویڈیو پر پیروڈی بنا کر پریشانیوں کا شکار عوام کو ہنسنے کا موقع فراہم کیا ہے۔


علی گُل پیر کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے، اُن کی جانب سے اپنی ویڈیو کے ساتھ اصل ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

پیروڈی ویڈیو میں لیاقت آباد کے شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے علی گُل پیر بھی مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں خوب حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ 

تازہ ترین