منشیات اورشراب برآمد،6ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

July 21, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات اورشراب برآمد ہونے کے مختلف مقدمات میں ملوث 6ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ دہلی گیٹ میں درج شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم یامین ،تھانہ مخدوم ر شیدمیں درج شراب برآمد ہونے پر ملزم کامران ،تھانہ کینٹ میں شراب برآمد ہونے پر ملزم محمدنواز،تھانہ گلگشت میں درج چرس برآمد ہونے پر ملزم کمیل،تھانہ مظفرآبادمیں چرس برآمد ہونے پر ملزم غلام یاسین اورتھانہ ممتازآبادمیں درج شراب پی کرغل غپاڑہ کرنے پر ملزم جمیل کو جیل بھجوانے کاحکم دیاہے۔