یو این ایچ سی آر نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کو آلات عطیہ کر دیئے

July 21, 2021

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کو ایکو مشین، سرجیکل ٹیبل اور 3 اے بی جیز مشینیں عطیہ کر دیں۔ اس سلسلے میں یو این ایچ سی آر کے وفد نےہسپتال کا دورہ کیا وفد میں یو این ایچ سی آر پشاور کے پروگرام آفیسر Shiferaw Mekomen، پروگرام ایسوسی ایٹ لیلیٰ مکرم اور دیگر شامل تھے۔