آزاد کشمیر الیکشن میں ریٹرننگ افسر غائب نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر

July 22, 2021


آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ریٹرننگ افسر غائب نہیں ہوں گے، نئے قانون کے تحت انہیں پابند بنایا ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشن پر نتیجے کا اعلان کرکے تصدیق شدہ کاپیاں پولنگ ایجنٹس کو فراہم کریں اور ساتھ ہی نتیجہ واٹس ایپ پر بھیجیں۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آرمی، رینجرز اور ایف سی بیلٹ باکس اور آر او کو اپنی حفاظت میں واپس پہنچانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں شکایت ملی ایکشن لیا، کئی افسران معطل کیے، گاڑیاں ضبط کیں اور وزرا کے خلاف ایکشن لیا، عمل درآمد انتظامیہ کا کام ہے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا کہ منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے۔