عید کے روز سوپور میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں شہید

July 23, 2021

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور عید کے روز بھی سوپور میں مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کےایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن، محاصرے کی آڑ میں شہید کیا ہے۔

کےایم ایس کاکہنا ہے کہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔