کراچی میں تیز بارش کے امکانات کم ہو گئے: ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات

July 23, 2021

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز بارش ہونے کے امکانات اب کم ہو گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ خلیجِ بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے اثرات راجستھان تک محدود نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص اور دیگر علاقوں میں معتدل بارش کا امکان ہے، کراچی میں 25 اور 26 کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 25 جولائی سے سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے شہرِ قائد میں موسم بہتر ہو جائے گا۔