مظفرآباد: ریلی پر فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما عارف مغل، بیٹا اور ساتھی زخمی

July 23, 2021

آزاد کشمیر کے ضلع مظفر آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمد عارف مغل کی ریلی پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں مزید دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عارف مغل نے حال ہی میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔