سندھ کے بلدیاتی اداروں کو محرم الحرام کے انتظامات کرنے کی ہدایات

July 23, 2021

محکمہ بلدیات سندھ نے بلدیاتی اداروں کو محرم الحرام کے انتظامات کرنے کی ہدایات جاری ہے

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلوس کی گزرگاہوں کے راستے درست کئے جائیں، کچرا اوردیگر رکاوٹیں صاف کی جائیں، جلوس کے راستوں پر روشنی کا نظام بہتر کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

محکمہ بلدیات سندھ نے بلدیاتی اداروں کو ضروری جگہوں پر فائر ٹینڈرز اور واٹر ٹینکرز لگانے کا بھی کہا ہے۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے کنٹرول روم قائم کرکے مکحمہ بلدیات کو رپورٹ ارسال کریں گے۔