کیبل کا تنازع: نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

July 23, 2021

لاہور کے علاقے ساندہ میں کیبل کے تنازع پر نوجوان پر تشدد کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان میاں آصف اور شکیل بٹ نے اسلحہ کے زور پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے پسٹلز اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔