پاکستانی نژاد ماڈل فری’’مس نیشنل نیوزی لینڈ‘‘ کے فائنل کیلئے منتخب

July 24, 2021

ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد ماڈل فری’’مس نیشنل نیوزی لینڈ‘‘کے فائنل کے لئے منتخب ہوگئی ہیں جس میں کئی ممالک سے تعلق رکھنے والی ماڈلز نے شرکت کی۔نیوزی لینڈ میں مقیم فری کافی عرصہ سے مقابلہ حسن میں شرکت کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مذکورہ مقابلے میں شرکت کی جس میں نیوزی لینڈ اور دیگر مممالک سے تعلق رکھنے والی ماڈلز نے شرکت کی جن میں سے 30 ماڈلز نے فائنل تک رسائی حاصل کی جن میں فری بھی شامل ہیں۔اس مقابلے کا فائنل 9 اکتوبر کو ہوگا جس کی تیاریاں جاری ہیں اور ماڈلز مختلف مراحل سے گزر رہی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ فری نیوزی لینڈ میں منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی ماڈل ہیں۔