چوری کا سامان کوڑیوں کے مول فروخت، 10ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

July 24, 2021

محراب پور نامہ نگار)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد عرفان بلوچ کے احکامات پر نوشہروفیروز میں کنٹینرز سے سامان چوری کرکے کوڑیوں کے مول فروخت کرنے والے گروہ کیخلاف کاروائی، 10ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نوشہروفیروز سمیت گھوٹکی کوٹری کبیر ہالانی کنڈیارو میں گزشتہ دو سال سے زائد عرصےسے یہ چوروں اور نوسربازوں کاگروہ سرگرم ہے ۔ سرغنہ کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے نیشنل ہائی وے ہالانی اور کنڈیارو کے درمیان واقع ایک فیکٹری میں کنٹینرزکے ڈرائیورز کی ملی بھگت سے پنجاب سے اعلیٰ کوالٹی کا سامان جو بیرون ملک ایکسپورٹ کی غرض سے کنٹینرزمیں بھیجا جاتا ہے جس میں کپٹرا پردے سینٹری کا سامان ٹراوزر جوتے جرابیں چاول اعلیٰ کوالٹی کے تولیے جبکہ بیرون ممالک سے ایمپورٹ کیے جانے والے سامان پرفیوم میک اپ کا سامان شیمپو صرف صابن سمیت ہر ضروریات زندگی کی اشیا حتیٰ کہ اعلیٰ کوالٹی کی ادرک تک کنٹینرزسے چوری کرکے محراب پور ہالانی کوٹری کبیر کنڈیارو سمیت ضلع نوشہروفیرو کے متعدد شہروں میں مقررکردہ ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کیا جاتا گزشتہ دنوں لاہور کے تاجر کا بیرون ملک سے ایمپورٹ کیا ہوا مال جس کی مالیت انیس لاکھ کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے کنڈیارو اور ہالانی کے درمیان واقع فیکٹری چوری کرلیا گیا جس پر مزکورہ تاجر چوری شدہ سامان کی کھوج لگاتا ہوا ہالانی پہنچا جہاں چور مافیا کے کارندوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اسے ہالانی تھانہ میں بھی تشدد کا نشانہ بناکر چھوڑ گیا جس پر مزکورہ تاجر اپنی فریاد لے کر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد گیا جس پر ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے ایس ایچ او ہالانی بڑے منشی خادم سرگانی سمیت دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا اور عرصہ سے چوری کا سامان لینے و فروخت کرنے پر ہالانی تھانہ میں مزکورہ ملزمان علی خان،ظفر اعوان، ،سہراب راجپر،انور راجپر، وقاص،یونس کمبوھ، اور دیگر چار نامعلوم افراد کے خلاف پولیس فارم نمبر 5-24 درج کرلیا گیا جس پر ایک نامزد بروکر یونس نامی گرفتار اور باقی فرار ہیں پولیس کےمطابق فرار ملزمان کیلئے مختلف مقامات پر چھاہے مارہی ہے۔