مرزا اکرم کی وفات پر تعزیت

July 24, 2021

نیوکاسل (پ ر) کشمیری کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے سیکرٹری اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مدحت شہزاد کے والد محترم مرزا اکرم (ریٹائرڈ) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے مرحوم کی محکمہ لوکل گورنمنٹ میں تاریخی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔