آسٹریا میں کوروناکے 400نئے کیس رپورٹ

July 24, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا میں ماسک پر پابندی ہٹانے کے بعد پہلی بار تقریبا 400 نئے کورونا انفیکشن رپورٹ اور کوئی موت نہیں ہوئی، آسٹریا بھرمیں میڈیکل اسٹورز کی طرح فیملی ڈاکٹرز بھی اپنے انتظامات کے تحت پی سی آر کے مفت ٹیسٹ جلد شروع کریں گے۔ وزارتِ صحت نےاعلان کیا کہ طبی ایسوسی ایشن نے وزارت صحت اور سماجی تحفظ کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ فیملی ڈاکٹرز مفت پی سی آر ٹیسٹ اگلے چند دنوں میں شروع کریں گے۔وزارت صحت نے لوگوں کو خبردار کیا کہ احتیاط کریں اور ماسک کا استعمال ضرور کریں، ہجوم میں جانے سے پرہیز کریں کیونکہ آسٹریا بھرمیں ڈیلٹا وائرس کی مختلف حالتوں میں تعداد بڑھ رہی ہے، 23 جولائی تک آسٹریا بھر میں 10730 افراد کورونا وائرس سے مر چکے ہیں اور 640430 صحت یاب ہوئے ہیں، 100 افراد آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، ان میں سے 25 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں، ماہرین پیشگوئی کررہے ہیں کہ آسٹریا میں چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کورونا کیسز میں حیران کن اضافے کی توقع ہے۔