نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کی آج عدالت میں پیشی

July 24, 2021

نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے تفتیشی ٹیم کو ضروری قانونی کارروائی اور ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کے بیرونِ ملک کرمنل ریکارڈ کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے، ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ جلد مکمل کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے۔

مقتولہ کے والد شوکت علی مقدم کا کہنا ہے میں اس کیس میں انصاف چاہتا ہوں، میری بیٹی بہت پیاری اور نرم دل تھی۔