جاپانی شہنشاہ نے گیمز شروع ہونے کا اعلان کیا

July 24, 2021

کراچی/ ٹوکیو (اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ نے کہا کہ اولمپکس کا آغاز امید کی ایک نئی کرن ہے۔ شہنشاہ جاپان ناروہیٹو نے اولمپکس کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا جس کے ساتھ اسٹیڈیم کے اطراف میں خوبصورت آتش بازی کا سلسلہ شرع ہوا ،کھلاڑیوں،آفیشلز اور ریفریز نے حلف اٹھایا ۔ تقریب میں پانچوں براعظم سے فنکاروں کے گروپس نے نمائندگی کی۔