اسلام آباد ایئرپورٹ پر چینی شہریوں کیلئے اسپیشل امیگریشن کاؤنٹر، شیخ رشید نے افتتاح کیا

July 24, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چینی شہریوں کے لئے اسپیشل امیگریشن کاؤنٹر قائم کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسپیشل امیگریشن کاؤنٹر کا افتتاح کیا ۔خصوصی کاؤنٹر کے ذریعے چینی مسافروں کی تیز ترین امیگریشن ہوسکے گی۔ خصوصی کاؤنٹر کے ذریعے سی پیک ویزا ہولڈرز بھی استفادہ کرسکیں گے۔ خصوصی کاؤنٹر کا قیام وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی خسوصی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے سی پیک کی علیحدہ کیٹیگری کا ویزا بھی جاری کیا جارہا ہے۔ کاؤنٹر کے افتتاح پر ڈی جی ایف آئی اے بھی موجود تھے۔