مردان، درندہ صفت نوجوان نے 7 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

July 24, 2021

شیرگڑھ(نامہ نگار)لوند خوڑ میں درندہ صفت نوجوان نے 7سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ڈی پی او مردان کے سخت نوٹس پر لوند خوڑ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے درندہ صفت ملزم کو ایک گھنٹہ کے اند ر پستول سمیت گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا ، متاثرہ بچی کے والد مشرف گل ولد مسین گل سکنہ راموڑہ لوندخوڑ نے بتایا کہ میری 7سالہ بچی مرجان گذشتہ روز مدرسہ جا رہی تھی ہمسایہ فہد علی ولد احسان علی سکنہ راموڑہ اس کو راستے سے اٹھا کر قریب خالی کھنڈرات لے گیا اور اس سے زیادتی کی ،لوند خوڑ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ کے سخت نوٹس پر ایس ایچ او ولایت شاہ کی قیادت میں بروقت کارروائی کرکے ملزم کو ایک گھنٹہ کے اندر پستول سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔