عید کے تیسرے رو ز بھی پارکوں میں اور تفریح گاہوں میں غیر معمولی رش رہا

July 24, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)عید کے تیسرے رو ز جمعہ کو بھی وفاقی دارلحکومت کے پارکوں میںاور تفریح گاہوں میں غیر معمولی رش رہا والدین اپنے بچوںکے ہمراہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوںپر گروپوںکی شکل میںایف نائن پارک ، لیک ویو ، شکرپڑیاں، یاسیمین گارڈن ، شاہدرہ پکنک پوائنٹاور راول ڈیم پر پہنچ گئے جہاںکورونا ایس اوپیز کی کھلی خلاف ورزی دیکھنے میںآئی سڑکوںپر بے ہنگم رش میںٹریفک قوانین کی بھی دھجیاں اڑائیںگئی مگر ٹریفک پولیس کہیںبھی فرائض انجام دیتے ہوئے نظر نہیںآئی ۔ملکہ کوہسار جانے والوں کو بھارہ کہو بازار سے نکالنے کیلئے دو تین پولیس اہلکار دیکھے گئے جو صرف اپنی موجودگی ثابت کر کے فرائضانجام دے رہے تھے ۔