امت مسلمہ جذبہ ابراہیمی اپناکرغلبہ حاصل کرسکتی ہے،علماء

July 24, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے بادشاہی مسجد لاہور میں عید الاضحی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے امت مسلمہ راہ حق میں جذبہ ابراہیمی اپنا کر غلبہ حاصل کر سکتی ہے، جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے جمعہ اور عیدالاضحیٰ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کا مقصد خود کو اللہ تعالیٰ کے سامنے سر خم تسلیم کرنا ہےدارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قربانی کااہم ترین مقصد رضائے الہٰی کاحصول ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر اجتماع سے خطاب اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جمعیت علماءاسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ دین اور وطن کے خلاف سازشی سازشوں میں مصروف ہیں،لیکن قوم ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے ایک ہے ،عید الاضحی اللہ کے حکم پر ہر قربانی دینے کا پیغام دیتی ہے جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے خطبہ عید میں پیرمحفوظ مشہدی نے کہا کہ قربانی حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں دی جاتی ہے۔انہوں نے زوردیا کہ غریبوں تک گوشت پہنچائیں۔