میٹروبس ٹریک کی سیکورٹی کیلئے کمپنیوں سے بڈز طلب

July 24, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت نے گجومتہ تا شاہدرہ میٹروبس ٹریک کی سکیو رٹی کے لیے نئے ٹھیکیدار کی تلاش شروع کردی ہے۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور میٹرو بس سروس کی سکیو رٹی کے لیے سکیورٹی کمپنیز سے بڈ مانگ لی ہے۔ جس کے لیے 5 اگست تک وقت دیا گیا ہے۔